منگلورو 9؍مارچ (ایس او نیوز) موکّا نامی مقام پر سرینواس اسپتال کے سامنے بس پکڑنے کے لئے روڈ کراس کرتے وقت ایک شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام رگھو ناتھ دیواڈیگا(54سال) ہے۔اڈپی سے سورتکل کی طرف جانے والی کار سے ٹکرانے کے بعد اس کے سر، سینے اور کمرپر سخت چوٹیں آئیں۔زخمی کو فوری طور پر سرینواس اسپتال میں داخل کیاگیا مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس نے دم توڑ دیا۔سٹی نارتھ پولیس اسٹیشن میں حادثے سے متعلق کیس درج کرلیا گیا ہے۔